وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے تعاون سے جرنلسٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی  میچ گلستان ٹاون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔اس شاندار میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آغا رضا صاحب تھے۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کربلائی رجب علی اور آفس سیکریٹری جناب حاجی ناصر علی بھی موجود تھے۔معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی، پہلے روز کے  میچ میں ایگلز بمقابلہ ٹائیگرز الیون مدمقابل رہے،واضح رہے کہ الیکٹرونک  میڈیا کے مختلف چینلزسے تعلق رکھنے والے اسٹاف ممبرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے گزشتہ روز نور ویلفیئر سوسائٹی کے ذیلی برانچ " نور میڈیکل سنٹر " کا افتتاح کیا. اس موقع پر علاقے کے معزز شخصیات میجر ( ریٹائرڈ )نادر علی صاحب, ڈی آئی جی ( ریٹائرڈ ) فقیر حسین صاحب, سابق کونسلر حسن کاکڑ صاحب, کونسلر کربلائی رجب علی, کونسلر کربلائی عباس علی اور دیگر شخصیات تھے.اس موقع پر نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عامر علی چنگیزی نے اپنے دیگر اراکین کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیے.
واضح  رہےکہ نور میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹر کریم اللہ دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تشریف فرما ہونگے .

وحدت نیوز (کوئٹہ) افغانستان کے شہرزابل میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ذببح ہونے شیعہ ہزارہ خاندان سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالے گئے جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے نام پر قتل کرنے والوں کومذہبی کہنا اسلام کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں، اسلام ہمیں امن و محبت، بھائی چارے اور روا داری کا درس دیتا ہے اور جن لوگوں کو قتل و غارت گری کے علاوہ اور کچھ آتا ہی نہیں وہ اس امن پسند مذہب کا حصہ کیسے ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جن افراد کو پورے اسلام میں جہاد کے نام پر فساد کے علاوہ کسی بھی چیز کا علم نہ ہو انہیں مسلمان یا اسلام کا پیرو کار کس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے؟ پیغمبر اسلام ؐ ، اہل بیت ؑ اور ان کے اصحاب نے ہمیں جو درس دیا ہے ہمیں انکی پیروی کرنی ہوگی اور ایسے تکفیریوں کی شناخت ہمارے لئے ضروری ہے جو اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی انسان کا خون بے قدر نہیں ہو سکتا گزشتہ دنوں ہمسایہ ملک افغانستان میں اسلام سے محبت کرنے والے ہزارہ قوم کے افراد، جن میں خواتین بھی تھی، کو بے دردی سے زبح کرکے شہید کرنا اسلام کے پر امن چہرے کو مسخ کرنے کی گھناونی سازش ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان تکفیری دہشتگردوں کے تانے بانے اسلام دشمن عالمی طاقتوں سے ملتے ہیں ، ہم شہداء کے لئے سوگوار ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آغا رضانے کہا کہ اس وقت تمام مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ اپنے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کو بد نام کرنے والوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرے اور انہیں بتا دے کہ کسی بے گناہ کو قتل کرنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب سریاب روڈ میں لوکل بس میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ سریاب روڈ پر مسافر بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم ازکم 10 شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں،میڈیا ذرائع کے اطلاعات کے مطابق مسافر بس کوئٹہ اور سریاب کے درمیان چلنے والی آخری بس تھی جس میں زیادہ تر کوئٹہ کی نواحی آبادیوں کے لوگ سوار تھے ایک اندازے کے مطابق بس میں50سے زائد افراد سوار تھے جبکہ بس کی چھت پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پرنٹ میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا بس کے اندر ہوا جس کے بعد افراتفری پھیل گئی،دھماکے کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کوقریب واقع اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ علاوہ ازیں ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکہ کراچی بس ٹرمینل پر کھڑی بس میں ہوا جس میں پچاس سے زائد مسافر سوار تھے۔دھماکہ اس قدر شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور بس ٹرمینل کے پاس کئی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اس موقع پر کہاکہ ہم اس دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے حکم الہی کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں کہ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ جس نے ایک شخص کی جان لی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان لی ۔ لہذا حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔ کیونکہ کوئٹہ امن کو ایک بار پھر خراب کیاجارہاہے۔ عوام جو کچھ وقت کے لیے سکھ کا سانس لے رہے تھے گزشتہ شب کے واقعے نے ایک بار پھر عوام کو ذہنی کوفت اور اذیت میں متبلا کر دیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے ایام میں تمام اسکاوٹس اپنے اردگرد ، مشکوک اشخاص اور گردنواح ہر چیز پر نظر رکھیں تاکہ خدانخواستہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے رضا کاروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے تعاون کریں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد ہو رہے ہیں،جس کے تحفظ کو یقینی بناناہم سب کی ذمہ داری ہے. مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ہر شعبہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ کونسلر ز صاحبان مجالس عزاء کے روٹ پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت میں شب و روز مصروف ہیں۔ تنظیمی رضا کار علمدار روڈ کے داخلی راستوں میں انتظامیہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایم پی اے آغا رضا و کونسلرز صاحبان بھی علمدار روڈ کے مختلف گلیوں اور کوچوں کا جائرہ لے رہے ہیں اورساتھ ساتھ ڈیوٹیز پر مامور رضا کاروں کی حوصلہ بھی کر رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کام میں مختلف ادارے نافذ کئے گئے ہیں جو احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ہمارے تنظیمی رضاکار بھی محرم الحرام کے دوران مجالس کے سیکورٹی کو یقینی بنانے میں انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ہمارے مقامی ا سکاؤٹس کے اراکین بھی نظم و ضبط بر قرار رکھنے کیلئے میدان میں اترے ہیں اور وہ مختلف معاملات میں سیکورٹی پر معمور افراد کی مدد کررہے ہیں.شعبہ اسکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہر کے نظم و ضبط کو برقرار رکھے ہوئے ہیں . بیان میں مزید کہا گیا کہ عام شخص بھی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور بعض افراد انہیں روزمرہ کے سامان کے فراہمی کی صورت میں انکی خدمت بھی کر رہے ہیں. اور یہ بات یقینی ہے کہ عوام اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔ . بیان کے آخر میں کہا گیا کہ جس طرح عوام پولیس و دیگر اہلکاروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اسی طرح انتظامیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی انکے ساتھ تعاون کریں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) نورویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے ’’ تقریب عطیہ ایمبولینس‘‘ کا انعقاد میجرنادرعلی آڈیٹوریم متصل سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا) تھے۔علاوہ ازیں دیگر مہمانوں خاص میں میجر نادر علی ، (ریٹائرڈ) ڈی آئی جی فقیر حسین ، طاہر نظری ، ابراہیم ہزارہ، صدر امن جرگہ یوسف خلجی ، حاجی کریم ،ایم ڈبلیوایم کونسلر کربلائی عباس علی ، ایم ڈبلیوایم کونسلر سید مہدی و فیملی شہداء تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول مقبول (ص) پیش کی گئی۔ تقریب سے مہمانوں سے خطاب کیا۔ جن میں مولانا ابن الحسن حیدری ، جناب طاہر نظری،جناب میجر نادر رعلی،یوسف خلجی ، عامر علی چنگیزی اور ایم پی اے آغا رضا نے خطاب کیا،تقریب میں شریک مہمانوں نے اپنے دست مبارک سے کارکنان نور ویلفیئر سوسائٹی میں اعزازی سندتقسیم کیے،ایم پی اے آغا رضا نے اپنے دست مبارک سے نور ویلفیئر سوسائٹی کو (2)عدد ایمبولینس کی چابی پیش کی۔ یاد رہے کہ آغا رضا نے اپنے ڈی ڈی فنڈ سے نورویلفیئر سوسائٹی کے لیے ملبغ 17لاکھ روپے کے چیک دیے تھے جنہیں نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین عامر علی چنگیزی نے مذکورہ رقم سے ایمبولینس خریدے،آخر میں ایم پی اے آغا رضا نے تقریب میں شریک (5)پانچ کارکنان نورویلفیئر سوسائٹی کے خانوادہ شہدا میں فی کس مبلغ 25ہزار روپے عیدی کا اعلان کیا اور پروگرام کے آغازمیں تلاوت قرآن مجیدکرنے والے قاری کے لیے مبلغ 10ہزار روپے کا اعلان کیا۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree