وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ مہدی عج برحق کانفرنس میں خیبر پختونخوا سے بھرپور عوامی شرکت ہوگی، امام زمانہ کے پیروکار اس اجتماع کو تاریخی بنائیں گے۔ وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن پر چلتے ہوئے قوم کو نئی امید اور موجودہ حالات کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل دے گا۔ مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کو فکر کو لیکر چل رہی ہے اور انشاء اللہ وطن عزیز کو شہید کی امنگوں کے مطابق قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات اس امر کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ملت مظلوم اپنی سیاسی اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے، مجلس وحدت مسلمین شہداء کے پاک لہو کی وارث ہے، ہم انشاء اللہ قوم کو ظالموں کے ظلم سے نجات دلائیں گے۔

وحدت نیوز(ٹیکسلا) اتحاد بین المسلمین وقت کی پکار ہے۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والے دشمن کے آلہ کار ہیں۔ مختلف مسالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما پیر سعید نقشبندی نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ تکفیری عناصر دنیا بھر میں عالم اسلام کے چہرے کو مسخ کر رہے ہیں۔ معصوم انسانوں کی جان لینے کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا۔ پیر سعید نقشبندی نے کہا کہ صحابہ (رض) اور اولیائے کرام کے مزارات پر حملوں میں ملوث لوگ دشمن کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ملاقات میں القائم ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ مہدی رضا شیرازی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کے استعفے کے بعد علامہ سبطین الحسینی کو آئندہ 2 ماہ کیلئے صوبائی آرگنائزر مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جبکہ صوبائی کابینہ بدستور اپنی ذمہ داریوں پر کام کرے گی۔ جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کابینہ کے تمام اراکین اپنی مسولیت پر برقرار رہیں گے جبکہ علامہ سبطین الحسینی 2 ماہ کیلئے صوبائی آرگنائزر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔ 2 ماہ کے دوران پورے صوبہ میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی، جس کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے کنونشن بلایا جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے اس سلسلہ میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی کو صوبائی آرگنائز کیساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے 2 ماہ میں تمام اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ علامہ سبیل حسن مظاہری کی جانب سے قم المقدس میں درس و تدریس کی وجہ سے قیام کے باعث صوبائی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز (پشاور)ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔ کبھی مساجد کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی امام بارگاہوں پر حملے ہوتے ہیں، کبھی بازاروں میں دھماکے ہوتے ہیں تو کبھی چرچوں میں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو اس کے مزید سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ خیبر پختونخوا دہشتگردی کی شدید ترین لپیٹ میں ہے، تاہم تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پشاور کا سانحہ حکومت کی جانب سے طالبان کیساتھ مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ حکومت مذاکرات کی بجائے فوری طور پر آپریشن کا آغاز کرے اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر مسیحی بھائیوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے، صرف دہشتگردوں کا نہیں۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree