وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہدی برحق ؑ کانفرنس اور برسی قائد شہید ؒ کے سلسلے میں ضلع جامشورو اور ضلع ٹنڈو اللہ یار کا دورہ کیا، تنظیمی اجلاس میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی انتیسویں برسی کے موقع پر مہدی برحق عج کانفرنس، وطن عزیز پاکستان میں امن و اخوت اسلامی کا پیغام ہوگی، کیونکہ قائد شہیدؒ پاکستان میں سامراج دشمنی اور استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے تھے، ہمیں حب الوطنی کا درس قائد شہید نے دیا تھا۔ جس نے ضیائی آمریت کے مقابل قیام کیا، آپ ؒ ولی خدا تھے جس کی حیات طیبہ جہاد اکبر اور جہاد اصغر سے عبارت تھی۔ آپ نے بہ یک وقت امریکہ ،اسرائیل، آل سعود اور ضیائی سازشوں کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کے کروڑوں شیعہ سوال کرتے ہیں کہ آج تک ہمارے عظیم قائد کے قتل میں ملوث مجرموں کو ملکی نظام عدل کیوں سزا نہ دے سکا، جی ہاں وہ سب مجرم انتقام الٰہی کا ضرور نشانہ بن گئے۔ کیوں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیائے کفر، نظام ولایت کے مقابلے میں صف بستہ ہوچکی ہے، آل سعود کے نادان شہزادے کی تربیت صیہونیت نے کی ہے وہ بقیۃ اللہ ؑ کا راستہ نہیں روک سکتا۔ دنیا بھر کے عاشقان امام بیدار اور میدان عمل میں ہیں۔مہدی برحق کانفرنس، سرزمین پاکستان پر ، عاشقان ظہور اور پیروان نظام ولایت کا عظیم اجتماع ہوگا۔ جو وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت، امریکی و سعودی غلامی کے خاتمے اور دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف موثر آواز ثابت ہوگا۔ ملک بھر سے عاشقان اہل بیتؑ مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان میں امن ، اخوت اور سربلندی کا پیغام دیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ وطن عزیز پاکستان میں عدل و انصاف کی بالادستی قائم کرے گا، ارباب اقتدار کو یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ نااہل نواز شریف کی جانب سے اپنے سگے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ خاندانی بادشاہت کا تصور ہمارے حکمرانوں کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے۔ جب منصب اور عہدے صلاحیت کی بجائے رشتہ داریوں پر ملنے لگیں تو یہ معاشرتی زوال کا سبب ہوں گے۔ قوم نواز شریف سے سوال پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مجرم، نواز کے سگے بھائی شہباز کے علاوہ نواز لیگ میں وزارت عظمیٰ کا اہل کوئی امیدوار موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مجرموں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا جائے، قوم شیعہ اپنے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے خون کا انصاف طلب کرتی ہے، جنہیں بے جرم وخطا مارا گیا اور اس قتل میں حکمران طبقے میں بیٹھے ہوئے شرفاء بھی سہولت کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی انتیسویں برسی کے موقع پر مہدی برحق عج کانفرنس، عاشقان ظہور اور پیروان نظام ولایت کا عظیم اجتماع ہوگا۔ جو وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت، امریکی و سعودی غلامی کے خاتمے اور دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف موثر آواز ثابت ہوگا۔ ملک بھر سے عاشقان اہل بیتؑ مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان میں امن ، اخوت اور سربلندی کا پیغام دیں۔

وحدت نیوز(شکار پور) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور سندھ کا اہم اجلاس چئیرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت شکارپورمیں منعقد ہوا، اجلاس کے بعد وارثان شہداء نے علامہ مقصودعلی ڈومکی کی سربراہی میں ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ یہ بات کسی المیے سے کم نہیں کہ چند روز قبل نہ فقط سانحہ جیکب آباد میں ملوث دھشت گردوں کو رہا کر دیا گیا، بلکہ سانحہ سہون شریف کے سلسلے میں جن دھشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی رہا کردیئے گئے۔ دھشت گردوں کے سہولت کاراور محفوظ ٹھکانے وطن عزیز کے امن کے لئے آج بھی خطرہ ہیں۔ سندھ حکومت وارثان شہداء جیکب آباد اور شکارپور سے کئے گئے معاہدے پر عمل در آمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے دو صوبوں کے عوام کی مقتل گاہ بن چکے ہیں۔ کوئٹہ میں معصوم ہزارہ قبیلے اور شیعیان علی ؑ کی نسل کشی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کے رہنماء مولانا عبدالستار بوذری پر قاتلانہ حملہ دھشت گردی کے سانحات کا تسلسل ہے۔ ہم چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دھشت گردوں کے مراکز، ٹریننگ کیمپس اور اپیکس کمیٹی نے سندھ بھر سے دھشت گردی کے جن مراکز کی نشاندہی کی تھی ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپور کی ضلعی شوری کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اخترعلی طاہری کی زیرصدارت درسگاہ جامعہ ولایت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ اور یونٹس کے مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں عوامی رابطہ کو مضبوط کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اہم  اجلاس 2فروری کوقاضی احمد میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد  امامی کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا ۔جس میں سندھ بھر میں جاری فرقہ واریت دیگر اہم نکات پر فیصلہ جات کیے جائیں  گئے ۔سندھ کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران اجلاس میں شریک ہو ں گے، اجلاس می اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا،عالم کربلائی  کا کہنا تھا وزیر اعظم نواز شریف کے تکفیری طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے کے فیصلے نے 55000 شہداء کے زخموں کو ایک بارپھر ہرا کر دیا ہے۔

کراچی (وحدت نیوز) جامعہ اردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ اردو کے تحت منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو آج یوم حسین (ع) کو نکتہ آغاز بناتے ہوئے عہد کرنا چاہیئے کہ معاشرے سے باطل یزیدی افکار کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور میدان عمل میں فعالیت دکھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکی ایماء پر دہشت گردی کرنے والا تکفیری ٹولہ نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل سنت کا بھی دشمن ہے اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی اس تکفیری ٹولے کی سرپرست عرب ریاستیں مصر میں اخوان المسلمین کی جمہوری حکومت کے خلاف امریکہ کا ساتھ دیتی ہیں اور دوسری جانب یہ عرب ریاستیں شام میں عوامی حمایت یافتہ بشار حکومت کے خلاف دنیا بھر سے لائے تکفیری دہشت گردوں کی مال و اسلحہ سے مدد کرتے ہیں اور خطے میں صیہونیت اسرائیل مخالف واحد ریاست شام پر حملے کیلئے امریکہ پر دباؤ ڈالتے اور جنگ کا سارا خرچہ اٹھانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

Page 4 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree