وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی شوری کا اجلاس جامع مسجد الحسین نیوملتان میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی،جبکہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی ، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی ،سید وسیم عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں ملتان،شجاعباد اور جلالپور پیروالا کے یونٹس اراکین اور رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم محرم الحرام سے قبل تمام مسالک کے مذہبی رہنمائوں،علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، ہم محرم الحرام سے قبل ملتان میں امن اور آشتی کو فضا میں ہموار کریں گے، اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور ضلعی حکومت محرم الحرام کے مسائل اور مشکلات کی طرف توجہ دے، ہم دوسرے مرحلے میں بیوروکریٹس اور انتظامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور گزشتہ سال محرم کے مسائل کی نشاندہی کریں گے۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر تین ماہ کے لیے ضلع ملتان کے لیے چودہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا، سید دلاور عباس زیدی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ چودہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی میں مولانا اعجاز حسین بہشتی،محمد اصغر سومرو،ریاض حسین شاہ،زاہد عباس ثوری، زاہد حسین قریشی، محمد علی کاظمی، تابش رضا نقوی،زوار ممتاز جعفری، ملک اطہر حیات، طالب حسین، الطاف حسین  اور ثقلین حیدر شامل ہیں۔ 
 
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کا حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے لئے جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس،اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی،اجلاس میں حلقہ 120 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کا اعلان،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور مورثی سیاست کیخلاف تاریخی انتخابی مہم چلائیں گے،ن لیگ نے ہمیشہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر پنجاب بھر میں ملت تشیع کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ہمارے درجنوں علماء،اور پڑھے لکھے نوجوان اب بھی پنجاب میں غائب ہیں،ہمارے علماء اور نوجوانوں کی گمشدگی میں پنجاب حکومت برابر کے شریک ہیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان خلوص نیت سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیں،انشااللہ این اے 120 سے کرپٹ مافیا اور مورثی سیاست کو شکست دینگے،این اے 120 سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے مجلس وحدت مسلمین کے اعلان کے بعد اس امر کی یقین دہانی کی ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار ادا کرینگے،مجلس وحدت مسلمین اسلام پورہ یونٹ آج اسلام پورہ میں انتخابی دفترکا بھی افتتاح کریگی،حلقہ بھر میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے لئے مردوں کیساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بھی بھرپور کردار ادا کریگی۔
 
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا ہدف دکھی انسانیت کی خدمت ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان عمل میں ہے۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے کسی موقع پر بھی معاشرے کے مستحقین ،یتیموں، بے سہارا افراد کو تنہا نہیں چھوڑا خصوصا عید کے تہواروں پر انکو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شا مل کیا اور اسکے لیئے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ روز اول سے کوشاں رہا ہے ۔ اس عید قربان پر بھی ہر سال کی طرح خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے معاشرے کے مستحقین ،یتیموں اور بے سہا را اور بالخصوص شہداء کی فیملیز کو جو قربانی کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے قربانی نہیں کر سکتے ان کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیئے ملک بھر میں اجتماعی قربانی کا ا ہتمام کیا ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے ملک بھر میں مختلف علاقوں میں مستحقین،یتیموں ،بے سہارا ،شہداء کی فیملیز اور بالخصوص کراچی میں بارش سے متاثرین کو عید کے موقع پر اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیئے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی،نیو کراچی،سرجانی،خداکی بستی،وزیر بروہی گوٹھ ،فقیرہ گوٹھ، جمالی گوٹھ ،خادم سولنگی گوٹھ ، احسن آباد ،ایوب گوٹھ اور عبدالرحیم گوٹھ ۔ سندھ کے اضلاع میر پور خاص،ٹھٹھہ،گھوٹکی،نواب شاہ،شکار پور کے مختلف علاقوں۔جنوبی پنجاب میں ضلع بھکر ، ملتان ،علی پور ۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ ،ہنگو ۔ضلع اسلام آباد اورلاہور میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور ہزاروں افراد میں عید قربان کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی نے عید قربان کے موقع پر اس کار خیر میں ساتھ دینے والے تمام مخیر حضرات کا خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے شکریہ اداکیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکے مال رزق میں اضافہ کرے۔ آمین

وحدت نیوز (اسلام آباد) روہنگیا میں مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پراسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، آزاد کشمیر، ملتان،سکردو، گلگت، فیصل آباد اور پارا چنار سمیت ملک کے مختلف شہروں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ میانمار حکومت اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہروں سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے ۔حکومتی سرپرستی میں انسانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔انسانیت کی پامالی کے بدترین واقعات دل و دماغ پر تیر بن کر وار کر رہے ہیں۔ہے۔روہنگیا،کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کوبدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے ۔یہود و نصاری مسلمانوں کی تباہ حالی کا تماشا دیکھنے میں محو ہیں۔روہنگیا میں مسلمان بچوں، خواتین اور نوجوانوں پر ہونے والے روح فرسا واقعات سے آگہی کے باوجود اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی متعصبانہ فعل ہے جس پر ان کے ضمیر کو جھنجھوڑا جا نا چاہیے۔انہوں نے کہاعالمی امن مذاہب کے باہمی احترام سے مشروط ہے۔مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر پُرامن دنیا کا خواب دیکھنا احمقانہ اقدام ہے۔روہنگیا میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی بربریت نے امت مسلمہ کے دل زخمی کیے ہیں۔اگر مظالم کا یہ سلسلہ نہ رکا تو پھر پوری دنیا میں احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا ہے ۔جب تک میانمار میں مسلمانوں کومکمل تحفظ حاصل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم خاموش نہیں بیٹھے گے۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی ریلی اسلام آباد G-6/2سے نکالی گئی۔جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک برمی حکومت سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔برمی حکومت مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے۔روہنگیا کے مسلمانوں کی اخلاقی و مالی معاونت قومی تقاضہ ہے۔اقوام متحدہ، عالمی ادارہ انصاف،او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقدامات کا اعلان کریں بصورت دیگر ان کی خاموشی مجرمانہ فعل تصور ہو گی۔ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد یو این او میں احتجاجی قرار داد بھی پیش کی۔وفد میں علامہ اصغر عسکری،علامہ علی اکبر کاظمی، ملک اقرار حسین اور نثار فیضی شامل تھے۔

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وفد نے عمران خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹیریٹ شادمان لاہورمیں ملاقات کی،ملاقات میں این اے120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق باہمی امور پر بات چیت کی گئی. ایم ڈبلیو کے وفد نے ڈیپٹی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی کی قیادت میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا. ملاقات میں این اے 120 کی امیدوار یاسمین راشد شفقت محمود،علیم خان ،عندلیب عباس،سیدناصر شیرازی علامہ مبارک علی موسوی,سیداسد عباس نقوی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،ملاقات کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں آغا احمد اقبال رضوی نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت کا اعلا ن کیا. آغا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بہت زیادہ جدو جہد کی ہے جو کہ قابل تعریف ہے اور ایم ڈبلیو ایم اس الیکشن کیمپین میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے. پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وفد نے برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے اسلام آباد میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی قرار داد جمع کرائی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری اور علامہ اکبر کاظمی پر مشتمل مرکزی وفد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد یو این او آفس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی قرار داد اقوام متحدہ کے نمائندہ کو پیش کی۔

Page 4 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree