وحدت نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظلم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور نام نہاد اسلامی اتحاد کی فوج کیوں خاموش ہے۔؟ روہنگیائی مسلمانوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، لیکن ابھی تک امت مسلمہ خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے، انسانی حقوق کی علبدرار تنظیمیں کہاں غائب ہیں۔؟ اسلام کا ٹھیکیدار سعودی عرب کہاں ہے۔؟ حکومت پاکستان نے اب تک اس حوالے سے کوئی واضح موقف نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگہ دیشی حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پر اپنی سرحدیں بند کرکے یزدیت کا ثبوت دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر برما میں جاری اس ظلم کیخلاف ملک گیر بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ روابط کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مختصر ننشست کا ااہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری، علامہ اقبال بہشتی، رکن شوریٰ عالی علامہ حسنین گردیزی سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے تنظیمی اراکین نے شرکت کی۔ نشست کے شرکاء نے شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کیا، نیز برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو اسلام آباد میں عظیم الشان حمایت مظلومین ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا، ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری گی سکس ٹو سے ہوگا، جبکہ ریلی چائنہ چوک پر پہنچ کر ختم ہوگی۔ ریلی کی قیادت مرکزی قائدین کریں گے، علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے دفتر میں احتجاجی قرارداد بھی پیش کی جائے گی، جس میں برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی جائے گی، اجلاس میں شہدائے دفاع پاکستان کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن (ر) حسرت اللہ ہزارہ کی کوششوں کے نتیجہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے ایم ڈبلیو ایم جامشورو کے زمہ دار عبدالستار کو سرکاری اخراجات پر علاج کے لئے سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ سے آغا خان اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید علی موسوی کے مطابق ہم ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ دعا گو ہیں کہ خدا وند عالم عبدالستار بھائی کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور کیپٹن حسرت الله ہزارہ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔

وحدت نیوز(کراچی) سانحہ مستونگ، کوئٹہ و پاراچنار سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی، شیعہ علمائے کرام و جوانوں کے اغوا اور سندھ بھر میں مختلف سانحات میں گرفتار کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی رہائی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی دویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان کے باہر مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ مبشر حسن و دیگر نے خطاب کئے۔ شرکائے احتجاج نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے مطالبات درج تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ بو تراب عزیز آباد، جامع مسجد جعفریہ نارتھ کراچی سیکٹر 5D، جامع مسجد حسن مجتبیٰ گلشن معمار، جامع مسجد العباس وزیر بروہی گوٹھ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔جن میں میر تقی ظفر، ناصر حسینی، ثمر زیدی سمیت دیگر رہنما وں، کارکنان اور مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ گذشتہ 18 سالوں میں جس طرح ایک منظم سازش کے تحت کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں شیعہ ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ اور پھر منظم طور پر ہماری نسل کشی کا منصوبہ بنایا گیا، ملک بھر میں خصوصاً کوئٹہ، پارا چنار اور کراچی میں معصوم عوام کے قتل عام سے حکومت بالکل بیگانہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے دشمن کالعدم شدت پسند ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، بلوچستان حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں، دہشتگردوں کے نرسری کالعدم شدت پسند گروہ کو بلوچستان میں مکمل آزادی دینا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشتگردوں گروہوں نے نام بدل کر پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اب یہ سارے دہشتگرد گروہ داعش کے جھنڈے تلے منظم ہوکر پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ہر سانحے کے بعد باقاعدہ طور پر داعش واقعے کی ذمہ داری نہ صرف قبول کرتی ہے، بلکہ آئندہ بھی اسی طرح کے حملوں کی دھمکیاں دیتی ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اگر عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے یا پھر وزیر داخلہ کے پاس اختیارات نہیں ہے تو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کالعدم تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کریں۔

علمائے کرام نے کہا کہ ہمارے علماءو جوان مسلسل پنجاب سے اغواءہو رہے ہیں، ایک طرف تو ملک بھر میں محب وطن شیعہ مسلمانوں کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو دوسری جانب محب وطن شیعہ علمائے کرام اور جوانوں کے اغوا کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ چند دنوں میں پنجاب سے ہمارے کئی بے گناہ علماءکرام اغوا ہو چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی متعصب پنجاب حکومت سی ٹی ڈی کے ذریعے محب وطن ملت تشیع کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے، اس سے پہلے کے ملت تشیع کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو حکمران ہوش کے ناخن لیں، ورنہ ملت تشیع پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی جو حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی، لہٰذا اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی ادارے شیعہ دشمن پنجاب حکومت کی متعصبانہ انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں اور دہشتگردوں کیخلاف بننے والی فورس سی ٹی ڈی کو اپنے شیطانی عزائم کیلئے استعمال کرنے کے پنجاب حکومت کے عمل کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف سانحات میں گرفتار کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو رہا کیا جا رہا ہے، سانحہ جیکب آباد و سیہون شریف میں ملوث دہشتگردوں کی رہائی باعث تشویش و اضطراب ہے، ایک طرف تو سندھ میں دہشتگردوں کو رہا کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سندھ بھر میں دہشتگردوں کے ہمدرد اور سہولت کار پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پورے ملک کے امن کے لیے خطرہ ہیں، سندھ بھر سے دہشتگردی کے جن مراکز کی نشاندہی کی تھی ان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے، چیف جسٹس، آرمی چیف اور بلاول بھٹو سانحہ سہون و جیکب آباد کے دہشتگردوں کی رہائی کا فوری نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ 4 روزہ جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں، گذشتہ روز انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ جنوبی پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت سیال اور دیگرسیاسی وسماجی شخصیات سمیت بار کےعہدیداران اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں سید ناصر عباس شیرازی نے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سرائیکستان عوامی اتحاد کے قائدین سے ملاقات کی اور پھر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں الگ صوبے کی تحریک اور 10 ستمبر لانگ مارچ کی اصولی حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کی جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کی آواز پورے ملک میں بلند کریں گے۔ علاوہ ازیں ناصرعباس شیرازی نے سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی سید ناظم شاہ کی ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیادت کی، سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے سید مطلوب بخاری مرکزی کوارڈینیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے والد و والدہ اور سیدہ عابدہ بخاری صدر وومن ونگ کے سر اور ساس کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سیکریٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی و دیگر نے نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی شاندار کامیابی پر شیعہ سنی شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد نے کانفرنس میں شرکت کو مذہبی ذمہ داری اور وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے شرکت کی، وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں مرکزی رہنماؤں نے بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر سندھ پولیس، سندھ رینجرز و دیگر سیکورٹی اداروں اور سول انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کی میڈیا میں بھرپور کوریج پر صحافی دوستوں کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مرکزی رہنمؤں نے کہا کہ صحافی احباب نے ہر اہم موقع پر ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس عالمی استکباری طاقتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے اور ملکی عوام نے ایسے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے، جو امریکی غلامی میں ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Page 5 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree