وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی، وفد میںڈپٹی سیکرٹری محمد عباس صدیقی،سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ثقلین نقوی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے حامد سعید کاظمی کو حج اسکینڈل میں بری ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے فیصلے باہر کیے جاتے ہیں، آپ کو مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میرے خلاف 80صفحات پر مشتمل پلندہ پیش کیا گیا لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں تھی، میں ایک بڑے امتحان سے گزرا ہوں لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں سُرخرو ہوا ہوں، مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محبت افزائی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

بعدازاں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری رہائی کسی ڈیل کا نہیں بلکہ میری سچائی کا نتیجہ ہے، پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں اہل تشیع اور بریلوی مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد ملتان آکر آپ سے ملاقات کروں گا ۔

وحدت نیوز (ملتان) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آستانوں اور مساجد کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے، ہمیں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اگر اتحادی اسلامی فوج کی سربراہی کی ذمی داری نبھانے کو تیار ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، دو برادر مسلم ممالک میں اگر رنجش ہے تو ہمیں اس کو سلجھانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم پی ٹی آئی سے توقع رکھتی ہے کہ وہ راحیل شریف کے معاملے پر اپنا ٹھوس کردار ادا کریں گے۔ اسد نقوی نے کہا کہ پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے، پہلے ہم نے غیروں کی جنگ میں کود کر ملک کو بہت نقصان کر لیا ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے، پارلیمنٹ نے اپنا متفقہ فیصلہ دیا تھا کہ ہمیں جنگ یمن کو فریق نہیں بننا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور انداز میں حصہ لے گی، بائیکاٹ کا کوئی چانس نہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئنی ذمہ داری پوری کرے اور شفاف الیکشن کرائے، ہماری پیش کردہ تجاویز شفاف انتخابات کے لئے ہیں، پوری دنیا میں بائیو میٹرک ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تو ان سے پوچھا جائے کہ فارن آفس کو کیوں بائی پاس کیا گیا، جنہوں نے امریکن کو ویزہ دینے کے احکامات جاری کئے جواب بھی انہیں دینا ہوگا، میرے دور میں سب جانتے تھے کہ قومی سلامتی کے ایشو پر میری پالیسی کیا رہی، ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مختلف ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) دہشتگردوں کے ہمدردوں،سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف موثر کاروائی کے بغیر اس عفریت سے جان چھڑانا ممکن نہیں،ہمارے حکمران اور سیاست دانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے لئے ملکی مفادات کا سودا کیا،سینکڑوں معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد بھی حکمران ہوش کے ناخن نہیں لے رہے،فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کے سزاوں پر عملدرآمدمیں تاخیر کا ذمہ دار کون ہیں؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے سانحہ سیہون شریف اور سانحہ لاہور پر بلائے گئے تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہادہشتگردوں نے پاکستانی عوام کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے،داعش نے پہلی دفعہ پاکستان میں اپنی موجودگی کا ثبوت دیا ہے،ہم عرصے سے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں جنوبی پنجاب بلوچستان اور اندرون سندھ داعش منظم ہو رہے ہیں،لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،اب بھی وقت ہے کہ حکمران عوام اور سکیورٹی فوسسز سے مل کر اس مخصوص تکفیر ی سوچ کا مقابلہ کرے،دشمن سی پیک کیخلاف ان درندہ صفت بھیڑیوں کو ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،انشااللہ پاکستانی قوم باہمی اتھاد و وحدت سے اس ناسور کو شکست دے کر دم لے گی۔

وحدت نیوز (سکردو) معروف اسکالر، سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر کاظم سلیم کی کویت ریسرچ کونسل میں اعلٰی عہدے پر تعیناتی پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں نے انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ احمد علی نوری، صوبائی رہنماوں سید ہادی الحسینی، علی نوری، کاچو ولایت علی خان، سید مبشر رضوی، سلیم احمد اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ کاظم سلیم صاحب پورے گلگت بلتستان کیلئے فخر ہیں۔ ان جیسی شخصیات کی قدردانی نہ کرنا ناشکری ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے اسکردو سٹی کے رہنماوں مولانا فدا ذیشان اور مولانا ذوالفقار عزیزی نے ڈاکٹر کاظم سلیم کو مبارکبادی دیتے ہوئے ان کیلئے دعا کی اور کہا کہ بے شمار صلاحیتیوں کے مالک اسکالر یقیناً اس سے بھی زیادہ کامیابیوں کے حقدار ہیں۔ اور وقت ثابت کریگا کہ ڈاکٹر صاحب جی بی کے ماتھے کا جھومر ثابت ہوگا اور پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنے خداداد صلاحیتوں سے ملک اور علاقے کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں گے۔

Page 6 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree