امام خمینی (ره) کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای

06 جون 2013

barsi imam rehber speachوحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک)  انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے بیرونی دشمن اس فکر میں ہیں کہ موجودہ انتخابات کو ایران کے اسلامی نظام کے لئے انتباہ کے طور پر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اسلامی کے دشمن یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ انتخابات کے حوالے سے ایرانی عوام سرد مہری کا مظاہرہ کرِیں، یا وہ انتخابات کے بعد فتنہ ایجاد کرنے کی کوشش کریں گے، سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ اشتباہ کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ملت ایران کو پہچانا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں امام خمینی (ره) کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ امام راحل، خمینی کبیر کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا یہ اعتقاد ہم میں بھی موجود ہونا چاہیئے، اور موجود انتخابات ہمارے ان اعتقادات کا مظہر ہونے چاہیئں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام جہادی/ حماسی جذبہ سے ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں گے، ان کہ کہنا تھا کہ جس کام کو ذوق و شوق اور بھرپور جذبہ سے انجام دیا جائے اسے حماسہ کہتے ہیں۔آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ہر وہ ووٹ جو آپ انتخابات میں موجود کسی بھی امیدوار کو دیتے ہیں، یہ دراصل جمہوری اسلامی کو ووٹ ہے، یہ ووٹ اسلامی نظام اور موجودہ انتخابات پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔ دوسرے مرحلے میں آپ اپنا ووٹ اس امیدوار کو دے رہے ہیں جسے آپ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسرے امیدواروں کی نسبت اس ملک کے مستقبل کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو یہ تصور کرتے ہیں کہ اس ملک میں ایک خاموش اکثریت ہے جو انقلاب اسلامی ایران کو قبول نہیں کرتی، لگتا ہے کہ وہ افراد 9 دی کو بھول گئے ہیں۔ وہ اس بات کو بھی بھول گئے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران کے گذشتہ 34 سالوں میں ملک بھر کے تمام شہروں میں 22 بھمن/ 11 فروری کو لاکھوں لوگ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دن انقلاب کی حمایت میں باہر نکلتے ہیں اور مردہ باد آمریکہ کے نعرے لگاتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree