The Latest

zainab confلاہور( ) مجلس وحدت مسلمین لاہور خواتین ونگ کے زیر اہتمام وارث کربلا زینب کبریؑ کانفرنس قومی مرکز خواجگان لاہور میں منعقد ہوئی جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہید ی ،مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ ابوذر مہدوی اور خواتین ونگ کی انچارج خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کیا۔
علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ایک واعظ اور معلم کامعاشرے میں بہت اہم کردار ہے معلم ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی بحث معاشرے میں زیادہ اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ سیرت زینب ؑ نے کربلا کی تحریک کو وہ طاقت دی کہ ظالم کو ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا اس پر آشوب دور میں بھی جس طرح سے اسلامی اقدار کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ہماری خواتین کو میدان میں آکر کردار جناب زینب ؑ پر عمل کر تے ہوئے اسلامی اقدار اور اصولوں کا محافظ بننا ہو گا۔ 
حسین ابن علیؑ کے خطبات جو حریت ، آزادی اور غیرت و حمیت درس دیتے ہے۔ آج ہمیں ان پر عمل کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ مشن کربلا توحید و نبوت کے تحفظ کانام ہے اور وارث کربلا زینب کبریؑ جیسی شخصیات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔موجودہ دور میں ایک بار پھر یزیدیت سر اٹھاتی نظر آرہی ہے اس کو کچلنے کے لئے کردار زینبیؑ کی ضرورت ہے جس طرح انہوں نے کربلا کی تحریک کو منظم اور طاقت ور بنایا تھا اور یزید کے کرتوتوں کو عالم دنیا کے سامنے رکھ دیا تھا اسی طرح موجودہ دور کے یزید (شیطان بزرگ امریکہ ) کے مظالم اور اس کے کردار کو مسلم دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہو گا اور مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار کاتحفظ کرنا ہو گا

Photo2457مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ۲۰ستبر ۲۰۱۲ کو شہیدعلی رضاتقوی کے چہلم کی مناسبت سے لبیک یا رسول اللہ کانفرنس بعد ازمغرب انچولی امروہہ گرونڈ میں منعقد کی گئی۔جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت بڑی تعدا د میں اہلسنت علماء کہ ساتھ شیعہ علماع،خظباء،ذاکرین نے شرکت کی ۔جن میں علامہ مختار امامی ، مولانا آفتاب حید ر ، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی جنرل عقیل انجم قادری، شہید کے فرزند، ، مولانا صادق رضا تقوی نے کیا۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کو خواتین کے پوریشن کی تمام زمداریاں دی گئی تھی ۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے اسقبالیہ کیمپ ،بک اسٹال لگایا گیا تھا جب کی حفا طتی اقدامات کی دیکھ بھال بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن نے کی۔پروگرام میں شرکاء کونیازبھی تقسیم کیا گیا اور سردی کی وجہ سے چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔شہید ناموس رسالت کے اہل خانہ کا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن نے نہایت پر جوش انداز میں استقبال کی

zakiri workshop copyمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے ایک روزہ ذاکری ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس ورکشاب میں شریک ہونے والی خواتین کو ذاکری اور خطابت کے بارے میں اہم ہدایات اور نکات بیان کئے جاینگے اس ورکشاپ میں قم اور مشہد کی دینی درسگاہوں سے فارغ التحصیل معلمات اہم خطابات کرینگی اور حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دینگی نیز اس ورکشاپ سے ایرانی خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر بھی خصوصی خطاب کرینگے واضح رہے کہ ورکشاپ چودہ اکتوبر کو خانہ فرہنگ میں منعقدکی جارہی ہے ۔mwm.woman.khr

malala.mwmظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والی عالمی ایوارڈ یافتہ 14 سالہ ملالہ یوسف زئی پر امریکہ نواز دہشت گرد ٹولہ طالبان کا حملہ دراصل تمام انسانیت اور علم کے نور پر حملہ ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی
سوات میں طالبات کی وین پر حملہ کے بارے میں اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی کا کہنا ہے کہ سوات میں طالبات کی وین پر حملہ خاص کر عالمی شہرت یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ نہ صرف ایک بزدلانہ کاروائی ہے بلکہ یہ سراسر علم دشمنی ہے جبکہ حصول علم تمام مسلمان مرد اور عورت پر فرض اور اس کے حصول کی جد وجہد کو عبادت میں شمار کیاہے
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے مزید کہا کہ ہم اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ سکولوں اور طالبعلموں پر حملہ کرنے والے علم دشمنوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان تمام متاثرہ علاقوں میں حصول علم کے دیگر ذرائع پر بھی توجہ دی جائے جہاں سکولوں کو تباہ اور طالبعلموں کو حصول علم سے روکا جارہا ہے

mwm.woman.khr0مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے سرجانی یونٹ کی جا نب سے(ایک دن شہداء کے نام) کہ عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا :جس میں سرجانی یونٹ کی جا نب سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی کابینہ کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔پروگرام میں خواتین اور بچوں نے بھرپورشرکت کی پروگرام کا مقصدفلسفہ شہادت و مقام شہداء کو سمجھاناتھاتاکہ خواتین میں شہادت اور شہداء کی عظمت کے حوالے سے شعور بیدار ہو۔پروگرام میں شہید فاؤنڈیشن کے تعاون سے مختلف سانحات کی تصویری نما ئش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اسکے علاوہ مقام شہداء کوبہتر طریقے سے سمجھانے کے لئے پروجیکٹر پر مقام شہداء پر مبنی ایک فلم دکھائی گئی۔آخرمیں خواہرزہراء نجفی مقام شہداء اور فلسفہ شہادت بیان کیا اور کراچی میں مسلسل ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومتی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اس کہ علاوہ خواہرزہراء نجفی نے دشمنوں اور فتنہ گروں کی سازیشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن ہمارے اتحاد سے خوف زدہ ہے وہ ہمارے اتحادکو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کررہا ہے لہذا وحدت کی فضا کو قا ئم رکھنے کے لئے اس کی حفاظت کے لئے ہمیں دانشمندی ،ہوشمندی ،شعور و بیداری کی ضرورت ہے۔آخر میں انھوں نے سرجانی یونٹ کی اس کاوش کو سرہاتے ہوئے فرمایا کہ یقیناَشہید کبھی مرتا نہیں اور نہ ہی وہ ملت کبھی مغلوب ہوتی ہےجو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہے

اور یقینانہ ہم کبھی اپنے شہداء کو نہ فراموش کر سکتے ہیں اور نہ کبھی اپنے ملک و دین کے دفاع میں شہادت دینے سے گریز کرئے گے

mwm.larkana.womans29 ستمبر بروز ھفتہ مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ شعبہء خواتین کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی امام بارگاہ درگاہ جاڑل شاہ بخاری سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں مومنات نے زینبیٔ کردار ادا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جامعہ ام المومنین خدیجۃ الکبریٔ کی پرنسیپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے، یہ توہین آمیز فلم بناکر رسولِ خدا ص کی شان میں گستاخی کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر امریکہ اس فلم سے لا تعلقی کا اظھار کرتا ہے تو اس فلم میں ملوّث لوگوں کو سزا کیوں نہیں دیتا۔ اس گھنونی حرکت کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ورنہ ہمارے یہ احتجاجات جاری رہیں گے۔ ہم حسینی ہیں اور حسینی کبھی بھی رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہء سندھ کی مسعول خواھر سلمیٰ علوی نے خطاب کرتے ہوئے آمریکا کی اس گستاخانہ حرکت کی سخت لفطوں میں مذمت کی اور کہا کہ طاغوت نے ہم حسینیوں اور کنیزانِ زینبؑ کی غیرت کو للکارا ہے۔ سن لو یزیدیو ہم تمھاری کسی بات سے ڈرنے والے اور خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔ ہم حق کی بات کرتے ہیں اور باطل کے دشمن ہیں۔
اے زرداری تو خود کو شیعہ کہلاتا ہے۔ شیعہ تو عاشقِ رسول ص ہوتا ہے، مگر تیری غیرت کہاں گئی؟ کیوں تم نے آمریکا سے اپنی یاری ختم نہیں کی۔ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ اور پیپلز پارٹی حکومت اپنے اھلِ وطنوں سے غداری کرتی آئی ہے۔ شیعہ کی نسل کشی ہو رہی ہے، آئے روز درجنوں مومنین شھید کیے جا رہے ہیں۔ اے زرداری اس بار تو کس منہ سے ووٹ مانگے گا۔
اے حسینیو عہد کرو کہ کسی ظالم پارٹی کو ووٹ نہیں دینا، اس بار ووٹ بس حسینؑ کا ہے۔

mwmwomanlhrمجلسِ وحدت لاہور شعبہ خواتین کی طرف سے گستاخانِ رسول کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی گورنر ہاؤس کے سامنے سے شروع ہوئی لاہور بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ،ریلی کا آغاز لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے ہوا ، خواتین نے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر توہین ِ رسالت کے مرتکب امریکی پادری اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ، خواتین سے خطاب میں مولانا ابوزر مہدوی نے فرمایا کہ ہم اپنے رسول کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، امریکہ دیکھ لے کہ مسلمان متحد ہیں ، امریکہ اپنے خرید کردو میڈیا اور حکومت کے ذور سے اس احتجاج کا رُخ نہیں موڑ سکتا ، ہم وقت کے یذید کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ، شہید رضا تقوی جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ۔

نعروں کی گونج میں خواتین پریس کلب کی جانب بڑھتی رہیں، شملہ پیاڑی سے پہلے امریکن قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئے کنٹینرز کے سامنے بھر پور نعرے لگائے گئے ، مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ۔ ڈاؤن ود یو ایس اے کے نعروں سے علاقہ گونج اُٹھا

rubabzaidi

 اسلام آباد ( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کنوینئر سیدہ رباب زیدی نے ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعہ کے روز خواتین کی احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ، انہوں نے یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نیشنل پریس کے سامنے لگائے گئے احتجاجی     کیمپ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ سرزمین وطن پر بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ، بالخصوص ملت تشیع کی نسل کشی کا سلسلہ عروج پر ہے ، کوئٹہ کراچی ، پارا چنار ، گلگت بلتستان ، ڈی آئی خان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کا کوئی بھی علاقہ قتل و غارت گری اور خونریزی سے محفوظ نہیں ، شیعہ عمائدین کو چن چن کو بے رحم گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کوئی دن ایسا نہیں نہیں گزرتا جب اہل تشیع کی لاشیں نہ اٹھائی گئی ہوں ہر روز یوم عاشور اور ہر علاقہ کربلا بنا ہوا ہے حکومت اور حکومتی ادارے بے بس ہو چکے ہیں اور ملک کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکا ر ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک نظریاتی جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی و استحکام ، سرزمین پر پائیدار امن کے قیام، معاشرے کی تطہیر اورنظریہ پاکستان ، دینی عقائد و عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام ممکنہ توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ، موجودہ ملکی حالت کے تناظرمیں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف عوامی شعور کو اجاگر کرنے ، ھکومت ، سیکورٹی فورسز ، اور عدلیہ کی توجہ شیعہ نسل کشی کی جانب مبذول کرانی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے لگایا جانے والا یہ احتجاجی کیمپ بلا شبہ ظلم و جور اور مظالم کی چکی میں پسنے والے مفلوک الحال پاکستانی عوام کے کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے ۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ، اور راولپنڈی و اسلام آباد کی تما م خواتین تنظیموں ،  معلمات اور خواتین کے دینی اداروں کی سربراہان کی جانب سے اس کیمپ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے شرکائے کیمپ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار  ک کیا اور خواتین کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین د دہانی کرائی

capm03

احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے آج اعلان کردیا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پر ریاستی خاموشی اور شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعہ کے دن خواتین کی ریلی برآمد ہوگی جبکہ اتوار کے دن بچوں کی ریلی برآمد ہوگی خواتین اور بچوں کی ریلی دہشت گردی سے متاثرہ خواتین اور یتیم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں ریاستی عدم دلچسپی کی مذمت کرینگے

طلبہ اور آغا علی رضوی کی گرفتاری کے خلاف بلتستان بھر میں مظاہرے ریلیاں جاری ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی قیادت میں یادگار چوک پر دھرنا اور استقبالیہ جلسہ
آغا علی رضوی اور طلبہ رہا کئے گے سکردو کی جانب روانہ
بلتستان کے علاقے خپلو ،کھرمنگ،روندو، کچورہ ، میں بھی احتجاج جاری دسیوں ہزار خواتین کا ایک قافلہ سکردو شہر سے گمبہ سکردو آغا علی کے استقبال کے لئے روانہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree