Print this page

کتاب میں زندہ ہوں کا تعارف

12 نومبر 2022

وحدت نیوز(تعارف کتب) کتاب ’’میں زندہ ہوں‘‘ در حقیقت معصومہ آباد نامی ایک ایرانی خاتون کی دلوں کو دہلادینے والی یادوں کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے ایران عراق جنگ سے متعلق اپنے چشم دید واقعات اور تلخ حادثات رقم کیے ہیں۔یہ کتاب پچھلے چند سالوں کے دوران میں ایران میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی چند ایک کتابوں میں سے ہے۔جس میں اس شیر دل خاتون نے اپنے بچپنے سے لیکر جوانی اور ایران عراق جنگ کے دوران میں عراقی فوجیوں کے ہاتھوں اپنی گرفتاری اور عراق کے قید خانوں میں پیش آنے والے مسائل اور آخر کار عراق فوجیوں کی قید سے رہائی اور زندہ سلامت ایران واپسی تک کے تمام حالات اور واقعات کو من و عن انتہائی دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ کتاب ساتھ ابواب پر مشتمل ہے۔
1۔بچپن
2۔جوانی
3۔انقلاب
4۔جنگ اور گرفتاری
5۔الرشید جیل بغداد
6۔انتظار
7۔موصل اور عنبر کیمپ
کتاب کی افادیت کے پیش نظر دینا کی مختلف زبانوں میں ترجمے ہوچکے ہیں اردوزبان میں ترجمے کا کام جناب ظہیر الحسن کربلائی نے انجام دیا ہے اور ’’الولایہ پبلیکیشنز اسلام آباد ‘‘ شائع کیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree