حضرت امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطاء کی ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی

15 اپریل 2023

وحدت نیوز(قم)حضرت امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قم المقدس ایران میں یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کے مختلف ابعاد پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کی انسانیت سوز کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ نیز اس سے پہلے امریکہ کے قیام کیلئے ریڈ انڈینز کا قتل عام کسی سے مخفی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں درست ردعمل کا نام مقاومت ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطینیوں کو مقاومت کا راستہ دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کی ساری تاریخ مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے بھری پڑی ہے۔ ان کے مطابق مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب نے مقاومت کے بجائے ذلت اور سودا بازی کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی مسئلہ فلسطین سے ربط دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی ہے۔ ہمیں اپنے حقیقی دشمنوں کے خلاف بیداری اور ردعمل دکھانے کیلئے حضرت امام خمینی اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ یوم القدس کی مناسبت سے مجلس مذاکرہ کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور مجلس وحدت المسلمین شعبہ قم نے موسسہ باقرالعلوم میں کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree