Print this page

اسلام آباد،تحفظ پاکستان کانفرنس کا تلاوت کلام پاک سے باقائدہ آغا ز ہو گیا

07 اگست 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت سے تحفظ پاکستان کا نفرنس کا با قائدہ آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوگیا،تلاوت کلام پاک کا شرف ایم ڈبلیوایم کے مرکزی علامہ مختارامامی نے حاصل کیا،  جناح ایونیوپر منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع عام میں ملک کے طول وعرض سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، مرد، بزرگ اور بچے شریک ہیں ،  پنڈال میں ایک قدآور اسٹیج بنایا گیاہے جبکہ پنڈال او راس کے اطراف میں پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کےپرچمو ں کی بہار ہے ، شرکائے اجتماع سے ملک بھر سے آئے ہوئے  شیعہ سنی علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے قائدین خطاب کریں گے، جبکہ  خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree