Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی پہلے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز اور قوم کو مبارکباد

11 جنوری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے پہلے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ہمارے وطن عظیم کا دفاع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔کسی بھی ملک میں یہ جرات نہیں کہ وہ مادر وطن کی طرف میلی آنکھ اٹھاکر دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہم اپنے دفاع سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں اور ہمارے مایہ ناز باصلاحیت سائنسدان دنیا میں کسی سے بھی پیچھے نہیں۔خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے کے لیے کامیابیوں کا یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا جدید سائنسی علوم اور دفاعی ترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک سے سمجھوتے کیئے جانے چاہیے۔ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ سے ہر سال ہزاروں ماہرین پیدا کیے جاتے سکتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree