Print this page

رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کی ایم ڈبلیوایم رہنما ناصر شیرازی سے ملاقات ، متاثرین پاراچنارکے مطالبات کی حمایت

28 جون 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ظلم جہاں بھی ہو گا وہاں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔پارا چنار کا واقعہ بہت بڑا ظلم ہے۔وہاں کے باسیوں کا استحصال تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔پارا چنار کا حالیہ واقعہ کوئی معمولی نہیں۔ان غم ناک ایام کو ہم عید کا نام نہیں دے سکتے۔پارہ چنار کے لوگ وطن کا قدرتی دفاع ہیں ان کی ہر حال حفاظت کرنا ہو گی۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو پاراچنار کے عوام کا مکمل ساتھ دینا چاہیے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree