Print this page

ناصر شیرازی کو اغواءکرکےحکمرانوں نےگرتی ہوئی حکومتی دیوار کو اپنے ہاتھوں سے ایک اور دھکا دیا ہے،علامہ اعجاز بہشتی

05 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹری امورتربیت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر بےقانون راناثناء اللہ نے اس مرد مجاہد ناصر شیرازی کو اغوا کر کے گرتی ہوئی حکومتی دیوار کو اپنے ہاتھوں سے ایک اور دھکا دیا ہے،یہ باشعور اور متحد پاکستانی قوم حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں،پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ شیعہ اور سنی متحد ہو کر قائد اور اقبال کے مثالی پاکستان کو زندہ کر دیں، پاکستان کے آئینی و قانونی ادارے رانا ثناءاللہ کی اس سازش کے خلاف فوری ایکشن لیں اور ناصر شیرازی کو بازیاب کرایا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree