Print this page

پی ٹی اے حکام کی جلد از جلد وجوہات کا تعین کر کےایم ڈبلیوایم کی ویب سائٹ کی بحالی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی، علامہ مختارامامی

03 جنوری 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ چند انٹرنیٹ سروسز پرووائیڈرز کی سروس کے ذریعے ایم ڈبلیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ تک رسائی نہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ جس سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلی حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلد از جلد وجوہات کا تعین کر کے مسئلہ کو حل کر دیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی ویب سائیٹ کو پی ٹی اے کی طرف سے بلاک کرنے کا تاثر قبل از وقت ہے۔ہمیں اس طرح کے کسی اقدام سے متعلقہ ادارے کی طرف سے کوئی پیغام نہیں ملا۔ایم ڈبلیو ایم ملک کی ایک ذمہ دار اور فعال مذہبی و سیاسی جماعت ہے ۔ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا اس سے رابطہ ہے جو ملک میں جمہوری اقدار کے لئے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ہماری نظر میں یہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہے تاہم حکومتی پالیسیوں سے نظریاتی و سیاسی اختلاف کی بنا پر اگر یہ اقدام کیا گیا تو اس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree