سرحدی خلاف ورزی سفارتی آداب کے منافی ہے،امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

25 جنوری 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فاٹا میں امریکی ڈرون حملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خودمختاری کو متعدد بار نشانہ بنا چکا ہے۔ کسی بھی ملک کی سرحدی خلاف ورزی سفارتی آداب کے منافی ہے۔ امریکی کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ناخوشگوار تعلقات اس امر کے متقاضی ہیں کہ باہمی احترام کے فروغ سے انہیں بہتر بنایا جائے، امریکہ نے ہمارے ساتھ ہمیشہ جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہےجو سراسر زیادتی ہے۔ پاکستان کو دو ٹوک انداز میں واضح کرنا ہوگا کہ وہ اب مزید کسی زیادتی کا متحمل نہیں ہے اور آئندہ اس طرح کے کسی عمل کو قطعاََ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی داخلی خود مختاری ہمیں ہر شے سے مقدم ہے اور ہم اس ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ کو چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کی بجائے اپنی توجہ اپنے مسائل پر مرکوز کرے۔ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں مختلف بحران سر اٹھا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی متنازع شخصیت نے پوری دنیا میں امریکہ کے امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے اپنا موقف پوری قوم کے سامنے واضح کریں۔ عوام مختلف ادوار کے حکمرانوں کی دوغلی پالیسیوں سے اب بخوبی آگاہ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree