Print this page

آئین پاکستان کے مطابق نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار سونپا جائے،کرپٹ افراد کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے،علامہ مختارامامی

30 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے ایم ڈبلیو ایم جمہوریت پسند جماعت ہے، ارض پاک پر جمہوری نظام کے علاوہ کسی بھی نظام کی قطعاََ حمایت نہیں کی جا سکتی،آئین پاکستان اور جمہوریت کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی مخالفت ہمارا منشور ہے،وطن عزیز کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار سونپا جائے،کرپٹ افراد کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ہم  رابطے میں ہیں،ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کو ہماری بھرپور تائید حاصل رہے گی،موجودہ حکومت نے قوم کو سوائے کرپشن اور دہشت گردی کے کچھ بھی نہیں دیا،کالعدم جماعتوں کے سربراہوں اور حکومتی وزرا کے رابطے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی کوشش میں ثابت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نااہل نواز شریف مبہم بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف عوام کے دلوں میں شکوک پیدا کرنا چاہتے ہیں،اپنے خلاف سازش کا راگ الاپنے کی بجائے واضح انداز میں قوم کو آگاہ کریں کہ ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش نہیں ہو رہی بلکہ ان پر عائد الزامات اپنے ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر آچکے تھے جسے وہ سازش قرار دے رہے ہیں،ماضی میں جب بھی کبھی حکمران ٹولے کی کرپشن کے خلاف کسی نے بات کی تو کہا گیا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے،اب وزرات عظمی چھیننے جانے پے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نہ تو حکمران پارٹی جمہوریت ہے اور نہ ہی نواز شریف پاکستان ہیں،قوم باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی نعروں کو اچھی طرح سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف تھیں جہاں سے پاکستان کو انصاف ملا،اعلی عدلیہ کا فیصلہ یقیناًمنصفانہ ہو تھا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree