Print this page

رائیونڈبم دھماکہ، سربراہ ایم ڈبلیوایم راجہ ناصرعباس کا قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

14 مارچ 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے رائیونڈ میں بم دھماکے کے نتیجے  میں چار پولیس اہلکاروں اور  شہریوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے  پر شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصرکو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، بھارت ، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کو درپیش بیرونی چیلنجز کے باوجود ہمارے نا عاقبت اندیش حکمران ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی سیاست کو فروغ دیکر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو کامیاب بنا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانی ناقابل فراموش ہیں، پاکستان کے غیور عوام دہشت گردوں کے مقابل اپنی سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انہوں نے سانحہ رائیونڈ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree