مادر وطن سے عشق ہمارے دین وایمان کا حصہ ہے اور اس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

22 مارچ 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) آج نظریہ پاکستان کی پاسداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے اس عز م کے ساتھ کہ ہم مملکت خدادا پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور سے دریخ نہیں کرینگے، وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لئے جدو جہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مادر وطن سے عشق ہمارے دین وایمان کا حصہ ہے اور اس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ہماری عزت، ہماری پہچان، ہماری شناخت ،ہمارے جان و مال کا تحفظ ،ہماری آزادی یہ سبھی نعمتیں اس ارض پاک کی بدولت ہمیں حاصل ہیں۔ہم اس ارض پاک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔ جو عناصر ملک کی ترقی و استحکام میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں وہ دراصل اسلامی نظریات کے دشمن ہیں عالمی طاقتیں دہشت گردی کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جوڑنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ جنہیں دانش و بصیرت کے ساتھ شکست دینا ہو گی۔پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔پاکستانی قوم کو طبقاتی جنگ میں الجھا کر دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔باہمی اخوت و اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایاجا سکتا ہے۔اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ وانتشار کی بات کرے اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے روح کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو بعید نہیں ہم پھر سے نا ختم ہونے والے مشکلات سے دوچار ہوں، ہمیں مصلحت پسندی کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لئے کام کرنا ہوگا اور یہی ملک میں امن کے حقیقی قیام کا واحد حل ہے۔

 علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا ہو گا جو اس ملک کے بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کوارض پاک پر نچھاور کر گئے۔ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جانثاروں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree