Print this page

حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

22 اپریل 2019

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے بیان میں کہاہے کہ حالیہ دنوں تباہ کن بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں گندم کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، پنجاب اور بلوچستان میں کئی ہزارایکڑ زرعی اراضی زیر آب آجانےسے کسانوں کا شدید مالی نقصان ہوا ہے،حکومت تمام متاثرہ کسانوں کیلئےریلیف پیکج کا فوری اعلان کرے تاکہ ان کے دکھوں کا کچھ مداواممکن ہوسکے، علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ حکومت ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بارشوں اور سیلاب سے کاشتکاروں کے نقصانات کا تخمینہ لگاکرکسانوں کیلئے نقد امداد کا اعلان کرکے ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے سے بچائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree