Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹکل سیکریٹری اسدعباس شاہ فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب مقرر

27 جون 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومتِ پنجاب نے سید اسد عباس شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کردیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس شاہ کو پنجاب حکومت کا فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا ہے۔

 سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نےاسدعباس شاہ کی بحیثیت فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں جبکہ قومی امن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree