Print this page

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں، علامہ مقصودڈومکی

29 جون 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں، انہوں نے ہر محاذ پر شیطان بزرگ امریکہ کو رسوا کیا ہے۔ آج امریکہ کے تمام شیطانی منصوبے ناکامی کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ تعالی صدی کی ڈیل نامی شیطانی منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ بے ضمیر عرب حکمرانوں نے قبلہ اول کو بیچنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ غیور مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree