Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پرکشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں شرکت کریں گے

13 اگست 2019

وحدت نیوز(لاہور)گورنر پنجاب چوہدری سرور کا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کو ٹیلیفون۔ گورنر پنجاب نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو لاہور میں 15 اگست کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریگا۔انہوںنےکہاکہ کشمیر کاز اور مظلومین کشمیر کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو سپورٹ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین 15 اگست کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree