Print this page

مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں متشدد گروہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اسدعباس نقوی

14 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ مولانا کے آزادی مارچ میں متشدد گروہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے آج لاہور پریس کلب میں مختلف مسالک کے جید علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے کہ متشدد گروہ پیدا ہو جائے گا، مولانا کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔

انھوں نے کہا احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن انھوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اسد عباس نقوی کا کہنا تھا مولانا احتجاجی مارچ کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ملک میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے، لیکن آزادی مارچ سے اس قومی ومذہبی آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

فوکل پرسن حکومت پنجاب اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں وہ درحقیقت مولانا کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتی ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree