Print this page

عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے، ملک اقرار حسین

22 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی چہلم جلوس شہدائے کربلاؑجی سکس اسلام آباد پر انتظامیہ کی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے ۔عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ آئی جی اسلام آباد واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی چیئرمین عزاداری کونسل ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ گزشتہ پچاس سالوں سے اسلام آباد کا مرکزی جلوس اپنے روائتی روٹ پر پر امن طریقے سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور ہر سال بر وقت اختتام پذیر ہوتا ہے ۔لیکن ڈیڑھ سو سے زیادہ عزادارن کو صرف اس بنا پر ایف آئی آر میں نامزد کر کے دفعات لگانا کہ انہوں نے کسی خاص مقام پر زیادہ دیر عزادری کی ہے سراسر معتصبانہ اور بدنیتی پر مبنی فعل ہے ۔

انہوںنے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے عزادارن امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر کو ختم کریں پور ے ملک میں عزادری کے پروگرامات اور جلوس عز ا عام عوام کے لئے کبھی مسئلے کا باعث نہیں بنے مسائل خود انتظامیہ کے اقدامات سے عام عوام کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree