Print this page

مبلغین انبیاء کرام کے مقصد اور پیغام کے وارث ہیں انہیں اپنے کردار اور عمل سے لوگوں کو دین کی دعوت دینی چاہیے،علامہ مقصودڈومکی

20 نومبر 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام مہدی آباد میں تقریب تقسیم انعامات۔ سالانہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلم اور مبلغ انبیاء کرام کے مقصد اور پیغام کے وارث ہیں انہیں اپنے کردار اور عمل سے لوگوں کو دین کی دعوت دینی چاہیے۔ دینیات سینٹر اور تعلیم القرآن کے مراکز ہر محلے کی ضرورت ہیں انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ھم آھنگ کیا جائے۔ تعلیمی مراکز میں طلبہ پر تشدد جاھلانہ روش ہے ہمارے اسکولز اور دینیات سینٹرز کو بچے پر تشدد سے پاک ہونا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ معلم اور مبلغ کو کتابوں کے مطالعہ کی عادت ہونی چاہئے ہمیشہ علم تحقیق اور جستجو کو اپنے لئے لازم سمجھے۔ معلم قرآن ایک قابل احترام منصب اس تقدس کا ہمیں ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے۔ جیسا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے۔تقریب میں مکاتب ولایت کے انچارج علامہ مراد علی بلاغی ،ضلعی مسول مولانا عبدالخالق منگی، مولانا حسن رضا غدیری اور ضلع بھر کے مبلغین شریک ہوئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree