Print this page

دھشت گردی کے متاثرین کو خوفزدہ کرنے کی بجائے حکومت اور ریاستی ادارے آگے بڑھ کر احساس عدم تحفظ کا خاتمہ کریں،علامہ مقصودڈومکی

22 دسمبر 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد امام حسن مجتبی ع میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انسان کا ایمان پختہ ہوتو امتحان اور آزمائش انسان کے ارتقاء اور تکامل کا باعث بنتے ہیں۔ کیوں کہ مومن صبر و شکر سے مصائب و آلام کا سامنا کرتا ہے۔ اللہ تعالی نے انبیاء اور اوصیاء سے امتحان لیا اور انہوں مراحل امتحان میں ثابت قدم رہ کر کامیابی حاصل کی۔ آج بھی دنیا بھر میں اھل ایمان مصائب و مشکلات کے باوجود دین خدا کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے شکارپور پولیس کی جانب سے اسکولز مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو دھمکی آمیز لیٹر لکھ کر  ہراساں کرنا افسوسناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں لہذا ان کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملت جعفریہ ایک طویل عرصے سے دھشت گردی کے نشانے پر ہے ہماری مساجد اور امام بارگاہوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ایسے میں دھشت گردی کے متاثرین کو خوفزدہ کرنے کی بجائے حکومت اور ریاستی ادارے آگے بڑھ کر عوام میں احساس عدم تحفظ کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور میں دھشت گردی کے خلاف شہداء کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل کو جلد سیکورٹی واپس کی جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree