Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا علامہ علی مرتضیٰ زیدی کے جواں سال فرزندکی رحلت پر اظہار افسوس وتعزیت

20 جنوری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ اور دیگر قائدین نے معروف عالم دین اور ریسرچ اسکالر علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی کے جواں سال فرزند سید علی محمد زیدی کی ناگہانی وفات پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی اور تمام پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جواں سال فرزند کا فرق دنیا کا سب سے بڑا زخم ہے جو آخری سانس تک درد کا احساس دلاتا ہے ۔ ہمارے پاس تمام بڑے سے بڑے دکھوں کا مرہم غم امام حسین ؑ ہے ، جنہوں نے اپنے جواں سال فرزند کی پامال شدہ لاش کو خدا کی خوشنودی کی خاطر اپنے کاندہوں پر اٹھا کر اس خدا وند متعال کی رضا میں راضی ہونے کا اعلان کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ خدا ئے عظیم وبرتر اس سانحہ ارتحال پر برادر عزیز سید علی مرتضیٰ زیدی اور ان کے تمام اہل خانہ کو سید علی محمد زیدی کی اچانک رحلت پر اپنی بارگاہ سے صابروں کا عظیم اجر نصیب فرمائے اور مرحوم کو جوار شہزادہ علی اکبر ؑ میں محشور فرمائے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree