Print this page

امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمرانوں نے سر زمین فلسطین اور امت مسلمہ سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے، علامہ مقصودڈومکی

31 جنوری 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوداپور اور امیر آباد میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی شمولیت کے بغیر فلسطین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں امریکہ امت مسلمہ کا دشمن سامراجی ملک ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل سے مخلص نہیں ٹرمپ کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت سے یہ بات واضح ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین میں غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ شریک جرم ہے جس کے ہاتھ فلسطین کے مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ڈیل آف سینچری سامراجی طاقتوں کی استعماری جال ہے جسے امت مسلمہ کسی طور قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نےکہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمرانوں نے سر زمین فلسطین اور امت مسلمہ سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ فلسطین عنقریب آزاد ہوگا اور اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree