علامہ اقبال بہشتی کا دورہ مظفرآباد، اجلاس میں شرکت، علامہ تصور نقوی پر حملہ آور ملزمان کی عدم گرفتاری کی مذمت

22 فروری 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن و مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ محمد اقبال بہشتی کا دورہ مظفرآباد اس موقع پر انہوں نے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر ہونے والے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ تین سال ہو چکے ہیں اور ابھی تک ریاست کی انتظامیہ چھوٹے سے شہر سے ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی اور اس چھوٹے سے شہر میں ملزمان کو آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی؟

انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث تشویش ہے کہ ریاست کا خطہ جو امن وآشتِی کا خطہ ہے اور تحریک آزادی کابیس کیمپ ہے اورمحبت و اخوت کا خطہ ہے جہاں پر مجلس وحدت مسلمین نے امن و اتحاد کی فضا قائم کی جس میں علامہ سید تصور حسین نقوی کا بنیادی اور کلیدی کردار تھا۔مگر کیا وجہ تھی کہ انہیں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ لگتا ہے کہ سازش یہ تھی کے علامہ تصور حسین نقوی کو قتل کر دیا جائے اور اس سلسلے میں یہاں پر وسیع پیمانے پر شیعہ سنی فسادات کروائے جائیں جن کے نتیجے میں ریاست کا امن تہہ وبالا ہو جائےگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ الحمدللہ علامہ تصور حسین نقوی کےجانوادے،عزیز و اقارب اور مرکزی قیادت اور یہاں کے مجلس کے دوستوں نے یہاں کی شیعہ سنی عوام میں معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ریاست کے امن وامان کو برقرار رکھا جس کے نتیجے میں یہاں پر کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہو سکا بلکہ امن و بھائی چارے کی فضا قائم رہی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر یہ معاملہ سوالیہ نشان کا باعث ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے یہ واقعہ ہو جاتا ہے اور انہیں کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔

 انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پہ علامہ تصور نقوی پر حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لے کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔اس سلسلے میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر  سے بھی اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں۔تین سال ہو گئے ایک بے گناہ شہری کا سرراہ خون بہایا گیا اور ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہو سکی نہ ان کے حملہ آور گرفتار ہو سکے نہ ہی حکومت نے ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آزاد کشمیر انسانیت دوست شخصیت ہیں اورہم ان سے تقاضہ کریں گے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلائیں۔علامہ اقبال بہشتی نے ریاستی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جہاں پر مجلس وحدت مسلمین کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے تنظیم سازی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ  یہاں پر مجلس کے دوست اچھا کام شروع کررہے ہیں اور ان کی خاص کر وحدت بین المسلمین ومومنین کی خاطر جو کاوشیں ہیں و قابل تحسین ہیں انھوں نے باقی اضلاع میں بھی تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی کے ہمراہ مرکزی کوارڈینیٹر شعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی اور سید مدثر کاظمی بھی موجود تھے۔ جبکہ ریاستی کابینہ کے اجلاس سے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی,ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی کے علاوہ سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی,سیکرٹری امور مہاجرین کشمیر سید پیر حسن شاہ نقوی,سیکرٹری میڈیا سیل سید وقارت حسین کاظمی,سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب و گفتگو کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree