Print this page

شہریوں کیلئےسرکاری راشن کی فراہمی کو با اثر لوگوں کی کرپشن اور خرد برد سے بچایا جائے،علامہ مقصودڈومکی

24 مارچ 2020

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےکہا کہ بعثت سید الانبیاء ص کا مقصد عالم انسانیت کو گمراہی کی تاریکی سے نکال کر نور ھدایت کی جانب لانا تھا پانچ سو سال کے وقفے اور فترت کے بعد اللہ رب العزت کا بشریت سے کلام اھل ایمان کے لئے حقیقی عید ہے لہذٰا عید مبعث عالم انسانیت کی عظیم عید ہے۔

انہوں نےکہا کہ آج کی انسانیت کا سب بڑا مسئلہ پیغام وحی اور مقصد بعثت سے روگردانی ہے۔ وحی الہی اور ھدایت انبیاء کی روشنی میں آج بھی ایک صالح متدین اور ترقی یافتہ معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ سید الانبیاء ص نے ایمان و معنویت عدل و انصاف علم و معرفت اخوت و بھائی چارگی اور اعلی انسانی اقدار پر مبنی جو اسلامی معاشرہ قائم کیا وہ آج بھی اقوام عالم خصوصا امت مسلمہ کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نےکہا کہ کرونا کی عالمی وبا کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عوام اور حکومت مل کر وبا سے مقابلہ کریں اور نجات حاصل کریں۔ لاک ڈاؤن کے سبب غریب شہریوں اور مزدور طبقے کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے اس کے لئے پوری قوم خصوصا اھل خیر توجہ دیں حکومت غریب شہریوں کے لئے راشن کا اہتمام کرے۔ اور راشن کی فراہمی کو با اثر لوگوں کی کرپشن اور خرد برد سے بچایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree