Print this page

ایس اوپیز پر عمل درآمد کے باوجود عزاداری میں انتظامیہ کی رکاوٹ قطعاً قابل قبول نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

01 جون 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے جھنگ کے محلہ حیدریہ میں عزاداری کے پروگرام کو روکنے کے لیے پولیس کی طرف سے خواتین پر بیہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہو پنجاب حکومت سے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کا ہر ایک کو مکمل آزادی حاصل ہے۔اس کے باوجود مختلف علاقوں کے انتظامی افسران اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عزاداری میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا کوئی اقدام ملت تشیع کے لیے قطعاً قابل قبول نہیں۔

جھنگ میں 18جیٹھ کے روایتی پروگرام کو متعلقہ پولیس کی جانب سے روکنا ملت تشیع کے لیے اضطراب کا باعث ہے۔ خواتین عزاداران پر تشدد پولیس گردی کے سیاہ باب میں ایک نیا اضافہ ہے۔مذکورہ واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پولیس کے اعلی حکام ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے پروگراموں کے حوالے سےواضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ انتشار پیدا کرنے والے  عناصر کی سازشوں کا قلع قمع ہو سکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree