Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کاپی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر سید جعفرشاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

12 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےپاکستان تحریک انصاف  گلگت بلتستان کے صدر،معروف سیاسی شخصیت جسٹس (ر) سیدجعفر شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے سیاسی کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مرحوم ہمیشہ بھرپور انداز میں سرگرم رہے۔ان کی اچانک رحلت ان کے خاندان اور جی بی کے عوام کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree