Print this page

بابا گرونانک کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول ص کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

13 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سیشن کورٹ جیکب آباد میں اربعین شہدائے کربلا کی مشی پر مقدمہ میں عزاداروں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بابا گرونانک کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول ص کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں۔ سندہ اور پنجاب میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جرم میں ایف آئی آر کا اندراج میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ تمام عزاداران امام مظلوم کے حوصلے بلند ہیں اور حسینیت کی راہ میں قربانی دینا عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ روکتے ہوئے تمام تر مقدمات واپس لے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree