Print this page

پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہندوستان، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

15 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں فرقہ واریت کے لئے سرگرم ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہندوستان، امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے۔

 اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت کے ذریعے سی پیک کے منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کا دور ختم ہوگیا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی اور تکفیریت سے نفرت کرتی ہے۔ حکومت ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایسے لوگ اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree