افغانستان اور کوئٹہ میں دہشت گردحملے، ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان کا اظہار مذمت اور افسوس

26 اکتوبر 2020

وحدت نیوزز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے افغانستان کے ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ مسلمان ملک افغانستان میں گزشتہ ایک عرصے سے بے گناہ معصوم انسانوں کا قتل عام جاری ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان میں سر عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں ایک تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہے۔ افغانستان کی حکومت اور اس پر قابض افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے امریکی کردار شرمناک ہے۔ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ہمیشہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی سرپرستی اور مالی معاونت حاصل رہی ہے ہے۔انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree