Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات

26 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان گلگت بلتستان کےسیاسی مسائل ، آئندہ کی حکومت سازی اور الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن سمیت دیگر تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اورمرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے ہمراہ موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree