Print this page

ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفدکی ناصرشیرازی کی سربراہی میں گورنر گلگت بلتستان اوروفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ملاقات

03 نومبر 2020

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ووفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے پر امن و شفاف بنانے اور آئندہ ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی صوبائی خودمختاری کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree