Print this page

داعش،القاعدہ اورطالبان جیسی دہشت گرد جماعتوں کی تشکیل کا مقصد عالم اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنا ہے، ناصرشیرازی

05 نومبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ جس طرح کلمہ طیبہ اور عشق رسول ۖکی بنیادپرتمام طبقات نے مشترکہ جدوجہد کرکے ایک آزاد ریاست حاصل کی اسی طرح آج مسلمانان پاکستان کوعشق رسولؐ کی طاقت سے جوڑنا ہوگا۔دہشت گردی کے عفریت کو مکمل طور پر روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تکفیری قوتوں کی مالی و اقتصادی معاونت کو روک کر انتہا پسندانہ فکر پھیلانے والے عناصر کامحاسبہ کیا جائے۔محض قانون سازی سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔داعش،القاعدہ اورطالبان جیسی دہشت گرد جماعتوں کی تشکیل کا مقصد عالم اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree