علامہ راجہ ناصرعباس کی علامہ حیدر علی الموسوی مرحوم کے بھائی علامہ مظاہر موسوی سے ملاقات اور فاتحہ خوانی

10 نومبر 2020

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے حالیہ دورہ سکردو کے موقع پر بزرگ عالم دین اور شہید قائد کے رفیق خاص علامہ سید علی الموسوی کے فرزند ارجمند علامہ سید حیدر علی الموسوی مرحوم کے وفات پر تعزیت کیلئے ان کے آبائی گھر پہنچ کر مرحوم کے بھائی علامہ سید مظاہر الموسوی سے ملاقات کی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ مظاہر الموسوی سے ملاقات کےدوران علامہ سید حیدرعلی الموسوی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیااور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور سپیکر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان و پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیدوار برائے حلقہ 3 سکردوفدا محمد ناشاد بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree