Print this page

آیت اللہ محمد یزدی ؒ کی رحلت ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

09 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی آج انتقال کر گئے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہاکہ آیت اللہ محمد یزدی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پرگہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔

مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد ، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree