Print this page

علامہ مقصودڈومکی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفدکی سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

09 دسمبر 2020

وحدت نیوز(روجھان جمالی )مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے روجھان پہنچ کر وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان میر عمر خان جمالی اور میر فرید اللہ خان جمالی ایم این اے میر خان محمد خان جمالی سےملاقات کی اور سابق وزیر اعظم مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کی مغفرت کے لیئے دعا کی فاتحہ پڑھی اور تعزیت کی ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ھاشم موسوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی ،مبارک علی ھزارہ، ایم پی اے ناصر شاہ ،سید شبیر علی شاہ دوپاسی بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree