Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا سینئرصحافی طارق محمود ملک کے انتقال پُر ملال پر اظہارافسوس و تعزیت

17 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)  سینئرصحافی طارق محمودملک کے انتقال پُر ملال پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ طارق محمود ملک ایک بہترین صحافی اور شریف الطبع انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اعلیٰ صحافتی اقدار کی پاسداری کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ طارق محمود کی اعلیٰ صحافتی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔طارق محمود کی بلندی درجات اور سوگواران کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔خداوند کریم سے دعا گو ہوں کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree