ایشیاء میں امریکہ مخالف قوتوں کی مضبوطی خطے سے امریکی مداخلت کے مکمل خاتمے کا سنگ میل ثابت ہو گی، علامہ راجہ ناصرعباس

21 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کی منتقلی کے عمل سے دنیا نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔امریکہ کو اس خطے میں شکست ہوئی ہے اب وہ سپر پاور نہیں رہا۔ امریکہ اپنی حیثیت کھو چکا ہے یہی وجہ ہے اپنے بغل میں ونزیلا کی حکومت کو ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی نہ گرا سکا۔امریکہ کی شکست کے پیچھے اصل طاقت اس حریت پسندانہ فکر اورجدوجہد کی ہے جس نے مظلوموں کو ظالموں کے مقابل کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا۔لبنان، یمن اور عراق وہ فاتح ہیں جو دور عصر کے فرعونوں کے سامنے سرنگوں نہ ہوئے۔امریکہ اور اس کے اتحادی کمزور سے کمزور تر ہوتے جارہے ہیں۔یمن کے اندر سعودی عرب کو بدترین ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔طاغوت و استعمار کے لیے سب سے بڑا خطرہ کشمیر، فلسطین اور مشرقی وسطیٰ میں انقلابی و مقاومتی تحریکیں ہیں۔ ایشیاء میں امریکہ مخالف قوتوں کی مضبوطی خطے سے امریکی مداخلت کے مکمل خاتمے کا سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدم استحکام عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔طاقت کی منتقلی کو روکنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے ۔ملک میں فرقہ واریت کا فروغ اور سیاسی و معاشی بحران کھڑاکرنے کا مقصدمنتخب جمہوری حکومت کو مفلوج کرنا ہے۔سی پیک کی تکمیل میں رخنہ ڈال کر چین کے منصوبوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ مغرب کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو تدبر و حکمت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔پاکستان کے سیاسی عدم استحکام کا سارا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو ہو گا۔ملک و قوم کا مفاد ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔ہمیں اس ہر بحران کا راستہ روکنا ہو گا جس سے ملک کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔شیعہ سنی بھائیوں نے باہمی اخوت و اتحاد کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کرنی ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree