Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی سانحہ منی مرگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کےجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت

27 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گلگت کے علاقے منی مرگ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے چارافسران و اہلکاران کی شہادت پر اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے جو ملک کی حفاظت کے لیے ہر محاذ پر مصروف عمل ہے۔

انہوں نے سانحہ منی مرگ میں شہید ہونے والے شہداء کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم شہداءکےاہل خانہ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree