Print this page

کوئٹہ دھرنا مظاہرین کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس

04 جنوری 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری دھرنے کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوجائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ریاست ماں ہونے کا کردار ادا کرے اور شدید سردی میں دھرنے دینے والوں کے زخموں پر مرہم رکھے، حکومتی اراکین دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کر کے ان کے دلجوئی کریں ، منفی 9 کی سخت سردی میں جاری دھرنے کے مطالبات منظور کیے جائیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت مظاہرین کے مطالبات فوری منظور کرے وگرنہ یہ احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ داعش کی جانب سے سانحہ مچھ کی ذمہ داری قبول کرنا قومی سلامتی کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شیعہ ہزارہ کمیونٹی پر 1600سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، قاتلوں کا کیفر کردار تک نہیں پہنچنا قانون و انصاف کا قتل ہے۔

واضح رہے کہ ہزارہ شیعہ برادری گزشتہ روز سے 11شہیدوں کے جسد ہائے خاکی کے ہمراہ کوئٹہ میں دھرنا دیے بیٹھی ہے لیکن تاحال حکومت کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree