Print this page

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی شہدائے مچھ کے اہل خانہ سے ملاقات ، تعزیت اور فاتحہ خوانی

10 جنوری 2021

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سانحہ مچ کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مزدور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے جو رزق حلال کمانے کے لئے محنت و مشقت کرتے ییں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ص کے محبوب ہیں۔ قاتل دھشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین عالیمقام علیہ السلام سے عشق و مودت اہل بیت ع کے جرم میں شہید کیا گیا۔ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree