Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملک کے نامور بلاگرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر غیر معمولی فالورز رکھنے والی شخصیات کے وفدکی ملاقات

25 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملک کے نامور بلاگرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر غیر معمولی فالورز رکھنے والی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امت مسلمہ کو درپیش عالمی چیلنجز اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے دوران سوشل میڈیا کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ دشمن شاطر ہے۔وہ انداز اور شکل بدل بدل کر عالم اسلام پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ایسی صورتحال میں ہمیں مزید چوکنا ہونا گا۔ففتھ جنریشن وار میں کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے ساتھ تدبر، حکمت اور بصیرت کی بھی اشد ضرورت ہے۔مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کی منتقلی نے امریکہ، اسرائیل اور استکباری قوتوں کو ہواس باختہ کر رکھا ہے۔وہ ایشیا کو کمزور کرنے کے لیے اپنے شیطانی منصوبوں کی ہر حال میں تکمیل چاہتی ہیں۔وطن عزیز میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش سیاسی بحران اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات ان ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کی کڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ پر مثبت طریقے سے اثرانداز ہونے کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر جاندار آراء رکھنے والوں کی یہ شرعی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی ہر پوسٹ، ہر وڈیو ملک و قوم کی سلامتی اور ارض پاک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئے۔دشمن پر فتحیاب ہونے کے لیے سوشل میڈیا کے ہتھیار کو موثر اور بابصیرت انداز میں استعمال کر کے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔بلاگرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے وفد نے بہترین فکری رہنمائی کرنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا۔

 وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب نے روایتی انداز اختیار کرنے کی بجائے عالمی حالات پر جس باریک بینی سے گفتگو کی وہ اس حقیقت کا عکاس ہے کہ وہ حالات حاضرہ اور عالمی سازشوں کا غیر معمولی ادراک رکھتے ہیں۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائد ہر ماہ کم ازکم ایک نشست بلاگرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے ساتھ ضرور رکھیں تاکہ ہماری بہترین خطوط پر رہنمائی جاری رہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree