Print this page

کالعدم جماعتوں کی شرانگیز سرگرمیاں حکومت اور ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ مقصودڈومکی

26 جنوری 2021

وحدت نیوز: رتودیرو کے قریب گوٹھ ڈتل جلبانی میں شہید عبدالمجید جلبانی کی چھٹی برسی کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے علامہ مقصود علی ڈومکی کا خطاب۔انہوں نے اس موقع پر شہداء شکارپور کی چھٹی برسی کا دعوتنامہ وارثان شہداء اور علمائے کرام کو پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ مچھ کے وارثان شہداء سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے جو وعدے کئے ہیں ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی شرانگیز سرگرمیاں حکومت اور ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں۔ ملک میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے تکفیری دہشتگردوں لدھیانوی ،اورنگزیب فاروقی، رمضان مینگل اور منظور مینگل جیسے شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کو روکا جائے جو ملک میں اختلاف افتراق اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ملت جعفریہ سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اسے چاہیے کہ وہ سانحہ شکار پور اور سانحہ جیکب آباد کے حوالے سے کیے گئے تحریری معاہدے پر پر مکمل عمل درآمد کرے۔ طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود پیپلز پارٹی کی سندھ گورنمنٹ کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا افسوسناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اربعین شہدائے کربلا کو چار مہینے کا طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک سندھ حکومت نے عزاداروں کے خلاف قائم مقدمات واپس نہیں لئے جس کی وجہ سے سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے رنجیدہ ہیں۔ یہ مقدمات در حقیقت ہمارے بنیادی انسانی حقوق پر حملہ اور ہمارے مذہبی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہیں جس کی آئین پاکستان ہمیں ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ گورنمنٹ عزاداروں کے خلاف قائم مقدمات واپس لے۔انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو شہداء شکار پور کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے علماء اور اکابرین خصوصی طور پر شریک ہوں گے کانفرنس سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔اس موقع پر پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکرٹری جنرل برادر عبدالرزاق جلبانی ایم ڈبلیو ایم کے سابق ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree