Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کاسابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سید مرید کاظم شاہ کا انتقال پر افسوس کا اظہار

03 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وزیر مال خیبرپختونخوا سید مرید کاظم شاہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مرحوم انتہائی ملنسار اور قومی درد کے حامل انسان تھے، عوام کی فلاح وبہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ ان کے مطمع نظر رہی ۔ سید مرید کاظم شاہ کا انتقال پوری قوم کا بالعموم اورڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا بالخصوص بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہاکہ خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ طاہرینؑ میں محشور اور ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجرعطا فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree